کوئٹہ ٗبارش کا سلسلہ جا ری ٗگیس اور بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جا ری رہا، گیس اور بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو زیارت میں برف باری اوربار کھان، دالبندین، قلات، خضدار، نو کنڈی، کوئٹہ، سبی، ژوب، اوستہ محمد، چمن، لورالائی، پشین میں وقفے وقفے کے ساتھ ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ) کو زیارت، پشین، قلعہ عبد اللہ، ژوب، شیرانی، مو سیٰ خیل، بارکھان، کو ہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، بولان، ہرنائی، کوئٹہ، مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور زیارت، قلعہ سیف اللہ، شیرانی اور قلعہ عبد اللہ میں برف باری کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 48سے72گھنٹوں تک ژوب،شیرانی، زیارت اور بارکھا ن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں 10انچ برف باری اور بارکھان میں 36،زیارت میں 24، پشین میں 23، کوئٹہ میں 21، سبی میں 20، ژوب میں 15، قلات میں 13، چمن میں 12، خضدار میں 08،دالبندین میں 1،نو کنڈی میں میں 1.1،اوستہ محمد میں 4.6ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب طوفانی بارشوں کے بعد جمعرات اور جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی اور گیس کی بندش سے شہریوں کو سحر اور افطار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے