بلو چستان میں کورونا وائر س کا 1 کیس رپورٹ، متاثرین کی تعداد36001ہو گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائر س کا 1کیس رپورٹ، متاثرین کی تعداد 36001ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کوروناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان کے 4اضلا ع سے 148افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1شخص میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 22افراد کے نتائج آنا با قی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد10ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوروان کوروناوائرس کا شکار1مریض صحت یاب ہوا جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 35613ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کی شرح0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اب تک کوروناوائرس سے 378افراد کی اموات ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے