پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام اسٹیل مل ملاز مین کے برطرفی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر

کو ئٹہ: پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام پاکستان اسٹیل مل سے ساڑھے 4ہزار سے زائد مزدوروں کی جبری برطرفی کے خلاف گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں آئی ایم ایف کی ایما پر قومی اداروں کی نجکاری، ڈی ریگولیشن، ڈان سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے ڈیفنس کمپئین کے مرکزی چیئرمین کا مریڈ نذر مینگل، ریلوے محنت کش یونین کے چیرمین کامریڈ مجید، ریڈیو پاکستان یونین کے صدر اختر کرد، پیپلز یونٹی کے ندیم کاسی اور مرک ایمپلائز یونین کے غلام رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر ملک کے تمام اداروں کو سرمایہ داروں کے ہاتھوں اونے پونے داموں فروخت کررہی ہے جس سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہو رہے ہیں۔ پاکستان اسٹیل مل سے ہزاروں مزدوروں کو برطرف کیا گیا ہے ہم اس گھناونے عمل کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ اسٹیل مل کو محنت کشوں کے کنٹرول میں دیا جائے کیونکہ محنت کش ہی اسے چلا سکتے ہیں بصورت دیگر ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے