مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سیلاب اوربارشوں کے متاثرین کے ساتھ ہیں، روبینہ عرفان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم کی معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے اپنی مدد آپ کے تحت قلات کے سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ضروریات کا سامان فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں لوگوں کو ان کے گھروں گلی محلوں سے سیلاب کا پانی نکالنے کے لئے ہیوی جنریٹر فراہم کئے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں بارشوں اور سیلاب کے پانی کو علاقے سے نکالنے کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع سابق صوبائی وزیر پرنس آغا عرفان کریم بھی موجود تھے ان کی خصوصی ہدایت پر ان کے نمائندے اپنی زمینوں اور باغات میں پانی کی فراہمی کے لئے نصب کئے گئے ہیوی جنریٹر لا کر لوگوں کے گھروں گلی محلوں سے پانی نکالنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں اس کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت قلات میں سیلاب سے متاثرہ مکینوں کو اس مصیبت میں کھانے پینے کا سامان ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں اس مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے اور یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت اور اپنے لوگوں کی خدمت کا ہے کسی بھی مسائل پر سیاست کی بجائے مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کو ترجیح دینا چاہیے کیونکہ یہ لوگ ہمارے اپنے ہیں اور اپنوں کو تکلیف اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا حکومت اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے قلات کے متاثرین کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان کی داد رسی ہوسکے تاحال ان کی مدد نہیں کی گئی جس کے متاثرین حقدار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے