کوئٹہ،ضلع انتظامیہ کی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ایل پی جی ڈیلرز اور نان بائیوں کے خلاف کاروائی،17افراد گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ضلع انتظامیہ نے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ایل پی جی ڈیلرز اور نان بائیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 17افراد کو گر فتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف عوام کی مسلسل شکایات کے بعد جناح ٹاؤن، شہباز ٹاؤن، سمنگلی، ہدہ، جیل روڈ اور اسپنی روڈ میں ایل پی جی ڈیلرز اور نان بائیوں کی دکانوں پر چھاپے مارکر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 17ایل پی جی ڈیلرز اور نان بائیوں کو گر فتار کر لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت وصول کرنے پر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا اور انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ منافع خوروں کے خلاف شکایات درج کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے