قدرتی آفات میں لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کی مذہبی اوراخلاقی ذمہ داری ہیں، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں بی آر ایس پی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن ڈاکٹر یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویڑن بابر خان بڑیچ کے علاوہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاہنواز خان، سیئنر منیجر پریمئر ابراہیم علوی، عبدالقاہر اور منیجر واش غلام محمد محمدی موجود تھے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو بی آر ایس پی کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں اور دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بی آر ایس پی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی امداد، خیموں کی فراہمی، صحت کی سہولیات کا بندوبست کر رہا ہے اب تک کوئٹہ ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان، راشن، خیمے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کا بندوبست جاری ہے اس کے علاوہ بارش کے متاثرہ اضلاع میں یونین کونسلز کی سطح پر متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کی جا رہی ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر اور نقصانات کا مکمل جائزہ لے کر ان کی تعمیرنو کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے بتایا کہ بی آر ایس پی صوبے میں آفات زدہ اضلاع میں مسلسل سرگرم عمل ہے کوئٹہ, چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہرممکن مدد اور بحالی کے لیے کام کر رہا ہے اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا مکمل سروے کرکے کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ ضرورت کے مطابق متاثرین کو شیلٹر، خوراک، گھروں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ قدرتی آفات میں لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہیں حالیہ بارشوں سے کوئٹہ ڈویژن کے مختلف علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر بی آر ایس پی کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی بہتر انداز میں مدد اور امدادی سامان کی فراہمی اور ترسیل ضروری ہے تاکہ متاثرین کی بروقت مدد کرکے ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ضلعی انتظامیہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے بی آر ایس پی متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے نقصانات کا مکمل سروے کرکے رپورٹ مرتب کریں تاکہ انکے نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈپٹی کمشنرز تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور اقدامات کے حوالے سے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں مشکلات اور حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد حل کرکے متاثرین کی امداد موثر اور جامع منصوبہ بندی کے تحت حل ہو سکیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے