حکومت متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کریگی، وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کو حکومتی معاونت کی ضرورت ہے ہمارے تمام وسائل متاثرین کے لئے دستیاب ہونے چاہئے تباہ ہونے والے مواصلاتی رابطوں کو جنگی بنیادوں پر بحال کیا جائے حکومت متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کریگی، یہ بات انہوں نے جمعرات کو منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، اجلاس میں کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بارشوں سے پیدا صورتحال نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر ضلع لسبیلہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ میر عبدا لقدوس بزنجو نے کہاکہ بلو چستان میں جا ری حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں لسبیلہ سمیت دیگر اضلاع میں صورتحال خراب ہے موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ متاثرین کو ریسکیو کرنے اور انکی فوری امداد کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جائیں حکومت متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کریگی، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اس صورتحال کو ایک چیلنج سمجھ کر اسکا مقابلہ کریں متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں تمام متاثرہ علاقوں تک امدادی ٹیموں کی رسائی اور خوراک سمیت دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہاکہ متاثرین کو حکومتی معاونت کی ضرورت ہے ہمارے تمام وسائل انکے لئے دستیاب ہونے چاہئے تباہ ہونے والے مواصلاتی رابطوں کو جنگی بنیادوں پر بحال کیا جائے متاثرہ پلوں اور سڑکوں کی بحال اولین ترجیح ہے مواصلاتی رابطوں کی بحالی سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج اور ایف سی کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں باعث تقویت ہیں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گاحکومت اپنے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت بھرپور معاونت کا یقین دلایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے