عوام کے بنیادی مسائل کا حل خاص کر صحت کے مسائل کا احساس اور ادراک ہے، میراسد بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل خاص کر صحت کے مسائل کا احساس اور ادراک ہے بلوچستان کی سرزمین غریب نہیں ہے لیکن بالادست طبقے نے عوام کے حقوق کو غضب کرکے انہیں پسماندہ اور حقوقِ سے محروم رکھا بی این پی عوامی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے جہد مسلسل میں مصروف ہے کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں آرایچ سی بونستان کی منظوری عوام سے کمنٹمنٹ کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونستان میں آرایچ سی اسپتال کے افتتاح کے موقعے پر علاقہ مکینوں اور پارٹی ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرازق ساسولی ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی ڈی ایچ، او ڈاکٹر نادر ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ سابق ضلعی صدر نثاراحمدمرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد بلوچ حاجی محمد اکبر ڈپٹی آرگنائزر جلیل سیلانی عدنان اینڈ رضوان کنسٹرکشن کمپنی کے منیجر حاجی عزیز مراد کشانی سماجی رہنما حاجی ناصر ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عتیق الرحمن ظفر بختیار محمد زمان بلوچ عطاء مہر میجر شوکت بلوچ ضلعی زکواۃ چیرمین بشیراحمد ڈاکٹر عبدالغفور ایکسئن پی ایچ ای بالاچ بلوچ اور دیگر افسران اور سیاسی شخصیات انکے ہمراہ موجود تھے میر اسداللہ نے کہا کہ سابق نمائندوں نے اسکیموں کے پیسے کرپشن کرکے اسکیموں کو نامکمل چھوڑاجس سے عوام کا پیسہ ضائع ہوا انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کاموں پر یقین رکھتے ہیں جو مکمل ہوکر عوام کو فائدہ پہنچائیں 45 کروڑ روپے بونستان کی اسکیموں کے لیے منظورکرواچکا ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لاچار غریب عوام ہماری سیاست کا محور ہیں انکے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ چار سالوں کے دوران پنجگور کو جس طرح آگے لیکر بڑرہے ہیں اس کیدور رس ثمرات نکلیں گے روڑ ایجوکیشن ہیلتھ زراعت پبلک ہیلتھ اور دیگر سیکٹر میں بہترین اور معیاری کاموں کا جھال بچھایا جارہا ہے آرایچ سی کی عمارت کو جس طرح اعلی اور معیاری طرز پر تعمیر کیاگیا ہے وہ قابل ستائش ہے امید ہے کہ دوسرے کنٹریکٹرز بھی اپنے کاموں میں معیاراور خوبصورتی کو اسی طرح برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے ساتھ تعلیم بھی ہماری بنیادی ضرورتوں میں سب اہم اور سرفہرست ہے تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات سب کے سامنے ہیں یونیورسٹی اف مکران نوجوان نسل کو بطور تخفہ حوالے کررہے ہیں وہ اس سے استفادہ کرکے اسے اپنے آنے والی نسلوں کے لیے آئیڈیل بنائیں قوموں کی دیم روی اعلی تعلیمی اداروں سے ممکن ہوتی ہے لفاظیت سے قومین آگے نہیں بڑھتیں آج آگر ہم سابق نمائندوں کی طرح صرف جھوٹی طفل تسلیوں پر گزارا کرتے تو نہ یہاں ایگری کلچرل کالج بنتا ہے اور نہ یونیورسٹی لاء کالج اور بی آر سی کالج بنتا انہوں نے کہا کہ میں اپنا مقدمہ عوام پر چھوڑ رہا ہوں کو وہ خود منصف بنیں اور فیصلہ کریں کہ 2013 سے 2018 تک پنجگور نے کتنی ترقی کی تھی اور 2018 کے بعد کے پنجگور میں عوامی فلاح وبہبود پر کتنا کام ہوا ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ سابق نمائندوں نے سبز باغ کا جھانسا دے کر زاتی فائدے کے لیے عوام کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا انکے دور کا ایک بھی کام ایسا نہیں ہے جو عوام کے اجتماعی ترقی کی عکاسی کرتا ہو اس دور کی اسکمیں یاتو نامکمل ہیں یا انکے پیسے نکلواکرہڑپ کرلیئے گئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاست ووٹ کے لیے نہیں کررہے یہ تسلسل ہے ان زیادتیوں کے خلاف جو ہمارے عوام کے ساتھ روارکھی گئی ہیں ووٹ کو رشتوں اور عوام کے درمیاں رکاوٹ نہیں بننے دینگے بی این پی عوامی ایک ویڑنری جماعت ہے عوام کی ترقی روزگار کا ویژن لیکر جھوٹ اور فریب کے خلاف فقط عمل اور تعمیری سوچ کو تقویت پہنچانے میں مصروف عمل ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی مقبولیت کی بھی ایک وجہ ہے ہم جو کام کرتے ہیں وہ عوام کے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھ کرتے ہیں جھوٹ فریب دھوکہ دہی ہماری فطرت کا حصہ نہیں 2018 میں جوانتخابی مینو فسٹول دیا تھا اس پر من وعن عمل کررہے ہیں مخالفین بیجا الزامات کا سہارا لینے کی بجائے کارکردگی کی بنیاد پر آکر مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ عوام بی این پی عوامی کے ساتھ ہے مَخالفین لاکھ پروپیگنڈوں کے باوجود عوام کے دلوں میں جگہ نہیں بناسکے میر، اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہماری چار سالہ کارکردگی کو جانچنے کے لیے کسی خوردبین کی ضرورت نہیں ہے ہر چیز روز روشن کی طرح عیاں اور واضح ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے مخالفین کے برعکس اداروں کے قیام پر توجہ دیا ادارے بنیں گے تو لوگوں کے لیے سہولتیں اور روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے اور جن اداروں کی بنیاد میں نے رکھ دیا ہے وہ ہمارے عوام اور نوجوان نسل کے لیے نہ صرف روزگار کا زریعہ ہیں بلکہ آگے بڑھنے کے لیے انکو مدد فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام سے ہمارا رشتہ ووٹ تک محدود نہیں ہے بونستان کے ساتھی ہمارے بھائی اور اثاثہ ہیں بی این پی عوامی واحد جماعت ہے جو عام لوگوں کے حقوق کی ترجمان ہے جو ایک قومی سوچ کے ساتھ خدمت میں مصروف ہے انہوں نے نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پڑھے لکھے طبقات جن میں دانشور وکلا موجود ہیں مگر ضلعی عہدوں پر ان پڑھ مسلط ہیں کم ازکم ان عہدوں پر پڑھے لکھے ورکروں کو نمائندگی دیں تاکہ سیاسی فضا جو آلودگی کا شکار ہے اس میں کمی آسکے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بی این پی عوامی 2023 کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اترے گا اور سیاسی مخالفین کو عبربتناک شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کی بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں جیت عوام سے کمنمنٹ اور ویڑنری سوچ اور کاموں کی بدولت سے ملی ہے اور یہ تسلسل جنرل الیکشن میں بھی برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قدرتی آفات سے جو بڑے پیمانے پر تباہی اور نقصانات ہوئے ہیں ہم نے وفاق سے پچاس ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے اور ہمیں امید دیاگیا ہے کہ قدرتی آفات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے جلد امداد کی منظوری دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پنجگور کی زراعت کوبھی کافی نقصان پہنچا ہے زمینداروں کے بندات کی ازسر نو تعمیر کے لیے ایک لاکھ بلڈوزر گھنٹے درکار ہونگے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے ورکرز صبر سے کام لیں انکی خدمات کا صلہ انہیں ضرور ملے گا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ آرایچ سی اسپتال بونستان کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا اس موقعے نوجوان دانشور عطاء مہر نے کہا کہ ہم میر اسداللہ بلوچ کے مشکور ہیں جنہوں نے بونستان کے عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھ کر آرایچ سی اسپتال کی منظور اور اس کے لیے اپنے فنڈز سے جدید عمارت بھی تعمیر کروایا انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دازی میں بھی بی ایچ یو اور بونستان میں فسٹال گراونڈ میر اسداللہ بلوچ کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں پینے کے صاف پانی کے لیے واٹر سپلائی اور اسماعیل مشین سے لیکر چونگی تک 18 فٹ کا روڑ بھی منظور کرواچکے ہیں بی این پی عوامی کے سابق ضلعی صدرنثاراحمد نے کہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ میر اسداللہ بلوچ نے الیکشن کے وقت جو وعدہ کیئے تھے عوام سے ان پر آج عملی سطح پرکام ہوا ہے آرایچ سی اسپتال بونستان اس سلسلے کی کھڑی ہے پنجگور کے عوام میر اسداللہ بلوچ کے عملی اقدامات سے بہت جلد، استفادہ کرنا شروع کردیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے