کیسکوصارفین کے لئے موبائل ایپلی کیشن کااجراء

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)اپنے صارفین کو مزید سہولیات ی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس سلسلے میں صارفین اب بجلی سے متعلق تمام معلومات اور شکایات کااندراج کیلئے موبائل ایپلی کیشن کیسکولائٹ QESCO LIGHTکااجراء کردیاگیاہے جس کے زریعے صارفین بجلی سے متعلق معلومات کے لئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔اس نئے آن لائن نظام سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے صارفین اب اپنے موبائل پر گوگل پلے اسٹورسے کیسکولائٹ QESCO LIGHT ڈاون لوڈکریں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئے سروسز حاصل کریں۔ صارفین اپنے موبائل پرگوگل پلے اسٹورسے کیسکولائٹ ڈاون لوڈکرنے کے بعد اپنے لئے ایک اکاونٹ بنائیں پھر اس کے بعد اس ایپلی کیشن میں موجود معلومات کاانتخاب کریں۔ آن لائن شکایات کااندراج، بجلی کی بندش سے متعلق معلومات کی فراہمی، درستگی بل، بجلی کے نئے کنکشن کے حصول، بلوں کی اقساط، ٹیرف کی تبدیلی، نام کی تبدیلی، لوڈمیں کمی یااضافہ جیسے معلومات کی فراہمی کے لئے کیسکوکے موبائل ایپ سے اپلائی کرسکتے ہیں۔ صارفین اپنی دہلیز پر مزید سہولیات کی فراہمی اور حصول کے لئے کیسکوکے ان جدیداقدامات سے فائدہ اُٹھائیں اور بجلی سے متعلق تمام معلومات باآسانی اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے