حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

اسلام آباد: حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کیالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں جون تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج 10 روز بعد ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے