ترین گروپ کے 10سے 12ارکان کا ق لیگ سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئی، ترین گروپ کے 10 سے 12 ارکان کے ق لیگ سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے دس سے بارہ ارکان مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطے میں ہیں، صوبے میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں ترین گروپ کے ارکان نے ق لیگ کو یقین دہانی ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

مسلم لیگ ق نے سیاسی تبدیلی کی صورت میں فیصلہ کن کردار کے لئے اپنے کارڈز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ترین گروپ کے ارکان پرویزالہی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔فواد چودھری، چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے حامی۔

وفاق کے کئی اہم وزراء عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ وفاق میں اہم سینئر وزراء نے بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ فواد چودھری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے