پی آئی اے نے کوئٹہ سے تربت کے درمیان فلائٹ کا کرایہ 12ہزار سے کم کر کے 9ہزار کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی آئی اے نے کوئٹہ سے تربت کے درمیان فلائٹ کا کرایہ 12ہزار سے کم کر کے 9ہزار کردیا۔پی ٹی آئی کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ منیجر بلال افضل نے بتایا کہ پی آئی اے نے عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ سے تربت کے لئے فلا ئٹس کا آغاز کیا تھا جس کا ابتدائی طور پر کرایہ 12620 تھاتاہم پی آئی اے نے عوامی مطالبے پر کوئٹہ سے تربت کے لئے فلا ئٹس کے کرایے میں کمی کا اعلان کر دیا ہے اب کوئٹہ سے تربت کے لئے فلا ئٹس کا کرایہ 9 ہزار 100 روپے بشمول تمام ٹیکسز کردیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام کو سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے