قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث اس کے بھائی وسیم کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ قندیل بلوچ کے قاتل اور اس کے بھائی وسیم کو والدہ کی جانب سے معاف کرنے کے بعد بری کردیا گیا تھا اب اس کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عثمان خالد بٹ نامی شہری نے دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت کو بزریعہ پراسیکیوٹر جنرل فریق بنایا گیا یے۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لاہور ہائی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا اس لیے قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے