امن و امان کی صورتحال پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل وین پر فائرنگ کے واقعہ میں اے ایس آئی اور جوان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،امن و امان کی صورتحال پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ صوبے کی عوام اپنی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسی بذدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے، انہوں نے علاقے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے شہید اہلکاروں کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے