امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نےنیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا

نیویارک: امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جرمانہ عائد کرنے کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا کہ امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے جرمانہ انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے الزام پر کیا گیا ہے، اور نیشنل بینک نیویارک برانچ کو وارننگ بھی دی گئی ہے کہ وہ تحریری پلان بھی دیا جائے اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مشکوک سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ رپورٹنگ پروگرام کو بہتر بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے