سابق سینیٹر رحمان ملک کا نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سطح پران کا ایک نام اور سیاسی مقام تھا، نواب زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سابق سینیٹر رحمان ملک کا نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سطح پران کا ایک نام اور سیاسی مقام تھا، رحمان ملک کے ناگہانی وفات سے پیپلزپارٹی سیاسی آور شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ بطور وزیر داخلہ رحمان ملک نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا، سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے مرحوم رحمان ملک کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے