وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہلو میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے افسر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف یک آواز اور دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجا کھڑی ہے، انہوں نے شہید کیپٹن حیدر عباس کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے