حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے۔ پولیس اور ادارے عمران خان کی انتقامی کارووائی کا حصہ نہ بنیں۔ موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتے ۔ چیئرمین نیب اپنے اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائے ۔

انہوں نے کہا ہمارے ملک میں کرسی نہ چھوڑنے کی عادت ہے۔ چیئرمین نیب بتائیں جو سیاستدان پکڑے ہیں ان پر کتنے کیس ثابت ہوئے؟ چیئرمین نیب ، وزیراعظم اور حکومتی وزرا الزامات لگانے سے نہیں تھکتے ۔ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ عمران خان صرف یہی کہتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا صدر مملکت کا کام اب صرف آرڈیننس جاری کرنا ہے ۔ پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کی آواز دبانا ہے ۔ محسن بیگ کے کیس میں نمونہ سب کے سامنے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے