عورتوں کو جنرل الیکشن بلخصوص بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا ہوگا،وفاقی سربراہ برائے نیشنل کمیشن نیلوفر بختیار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی نیشنل کمیشن برائے عورت اور عورت فاؤنڈیشن کی جانب بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور عورت کی سیاست میں حصہ داری کے موضوع پر کوئٹہ کی نجی ہوٹل میں سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار سے وفاقی سربراہ برائے نیشنل کمیشن نیلوفر بختیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج کل کے جدید دور میں ملک، قوم،تنظیم اور کسی ادارے کے کامیابی کے امکانات تب روشن ہوتے ہیں جہاں مرد اور عورت دونوں مشترکہ طور کام کریں تجارت، دفتری امور کے ساتھ ضرورت اس امر کی ہے کہ عورت کو سیاست کے مخصوص نشستوں کے تصور سے نکال کر عملی طور پر جنرل الیکشن بلخصوص بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا ہوگا،یہ بات بین الاقوامی سطح پر ثابت ہوچکی ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عورت علاقائی ترقی، مسائل کے حل،عوامی روابط اور بلاخصوص عورتوں کی پسماندگی اور کامرانی میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ مرد اپنی عورتوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں،زندگی کے تمام شعبہ میں کام کرنے کا اعتماد اور بھروسہ دیں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو،بعد ازاں سیمینار میں عورت کے حقوق کے حوالے سے مشترکہ طور پر دو قراردادیں منظور کروائی،پہلی قرارداد صوبائی ویمن کمیشن کی تشکیل، دوسری قندیل بلوچ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلانا ہے، سیمینار سے ایم این اے منورہ منیر بلوچ،راحیلہ درانی، رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل، میر یوسف شاہ ڈائیریکٹر MoHR،شازیہ ریاض ڈائریکٹر WDD، عارف سیکرٹری NCSW مس نبیلہ مالک UNwomen مس عائشہ ودود، سید احسان اللہ، ڈائریکٹر عورت فاؤندیشن بلوچستان علاؤالدین خلجی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء محمد آصف ترین، مہوش جنجوعہ، زولیخا مندوخیل، بلال اچکزئی سیاسی،سماجی، صحافی اور دیگر نے خطاب کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آج کے بعد ہم مثبت سوچ کے ساتھ عورت کے حقوق کے لئے اقدامات سر انجام دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے