پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کیلئے 200 رنز کا ہدف
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 200 رنز کا ہدف دیدیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز رحمن اللہ گرباز اور الیکس ہیلز نے کیا جبکہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے پہلا اوور شاہد آفریدی نے کیا۔
دونوں اوپنرز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی ، ایلکس ہیلز اور رحمن اللہ گرباز نے زبردست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 48 تک پہنچایا تو فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے افغان بیٹر کو بولڈ کر دیا۔ جنہوں نے 13 گیندوں پر 19 رنز کی باری کھیلی 100 کے مجموعی سکور پر کپتان شاداب خان 12 گیندوں پر 12 سکور بنا کر چلتے بنے، ایلکس ہیلز کی اننگز کا خاتمہ 102 کے مجموعی سکور پر ہوا، انگلش بیٹر 38 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر رن آؤٹ ہو گئے۔
اسی دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ اخلاق 0، اعظم خان صفر، آصف علی 6 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھےتاہم اس دوران فہیم اشرف نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں پر برق رفتار ففٹی مکمل کی اور وکٹ کے چاروں اطراف زبردست شارٹس کھیلے، آل راؤنڈر 28 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 199 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی، جیمز فالکنر نے دو شکار کیے۔
جیسن روئے، احسان علی، جیمز وینس، سرفراز احمد (کپتان) ، افتخار احمد، عمر اکمل، شاہد آفریدی، نور احمد، جیمز فالکنر، نسیم شاہ، غلام مدثرمحمد اخلاق، الیکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، شاداب خان (کپتان) ، اعظم خان، آصف علی، لیام ڈاؤسن، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، حسن علی، ذیشان ضمیر