اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری دینی اورآئینی ذمہ داری ہے، سردار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری دینی اور آئینی ذمہ داری ہے جس کے لئے انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری روز اے جان کی قیادت میں ملاقا ت کرنے والے اقلیتی برداری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں بسنے والی تمام اقوام اور مذاہب کے لوگوں کا خوبصورت گلدستہ ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات سے منسلک اقلیتی برداری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جلد ہی مسائل کو حل کرلیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والی اقلیتیں ہمارے جسم کے حصے کی مانند ہیں ان کی شمولیت کے بغیر ترقی اور صوبے میں بہتری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اس موقع پر بی اے پی کے رہنماء روز اے جان نے مسائل کو توجہ سے سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروانے پر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے