بلوچستان میں کورونا وائرس کے59نئے کیس رپورٹ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 7.11فیصد ریکارڈ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 59نئے کیس رپورٹ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 7.11فیصد ریکارڈ کی گئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے چھ اضلاع میں کورونا وائرس کے 59نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 34910ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 79مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34117ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 423فعال مریض موجود ہیں جن میں سے 6ہائی جبکہ 5لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 370ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے