پنجگور، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 راکٹ گولے برآمد کرکے ناکارہ بنا دئیے
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دو راکٹ گولے برآمد کرکے ناکارہ بنا دئیے، پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پنجگور میں چتکان کے رہائشی علاقے میں دو راکٹ گولے ناکارہ بنادئیے راکٹ کے یہ گولے رہائشی آبادی میں گرے تھے تاہم خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکے تھے