بلو چستان میں کورونا وائرس کے 84 نئے کیسزرپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد34501 ہو گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 84نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد34501ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے10اضلاع سے کورونا وائرس کے84کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد34501ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے53افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد33647ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد486ہے جن میں سے8ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4کو ہائی جبکہ5 کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح10.47فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 802ٹیسٹ کئے گئے جن میں 84افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ120افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے368اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے