گورنربلوچستان اوروزیراعلیٰ بلوچستان دوروزدورہ پرگوادر پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دو روزہ پر گوادر پہنچ گئے، جہاں وہ آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گوادر میں بارڈر ٹریڈ اور دیگر اہم امور کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا دو روزہ پر گوادر پہنچے جہاں کمشنر مکران و دیگر حکام اور گوادر کے عوام نے انکا استقبال کیا،آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گوادر میں بارڈر ٹریڈ اور دیگر اہم امور کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرینگے اجلاس میں گورنر اور وزیراعلیٰ بھی شرکت کرینگے دورے کے مو قع پر وزیراعلیٰ بلو چستان صوبائی سطح کے دیگر اجلاسوں کی صدارت اور مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کرینگے جہاں وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کو گوادر کے عوام کے مطالبات پر ہونے والی پیش رفت اور گوادر اولڈ ٹاؤن کی ترقی کے منصوبوں پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے