بلو چستان میں کوروناوائرس کی شرع میں کمی،0.65 فیصد شرع کے سا تھ کو رونا وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں کوروناوائرس کی شرع میں کمی،0.65 فیصد شرع کے سا تھ کو رونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ،متاثرین افراد کی تعداد32434ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے4اضلاع سے کو روناوائرس کے308ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جس کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32434ہو گئی جبکہ67افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد67ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے3افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32009ہوگئی رپوٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے