چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکان زئی کے والد ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ خاران میں سپرد خاک، فاتحہ خوانی خاران میں جاری

خاران(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکان زئی کے والد ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ خاران میں سپردِ خاک، فاتحہ خوانی خاران میں جاری ہے، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کے والدڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ جو علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے ان کے نمازجنازہ بلوچستان کے علاقے خاران میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکان زئی سمیت کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ڈی آئی جی رخشان نزیر احمد کرد، سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، ایڈوکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی ودیگر مختلف شخصیات شریک ہوئے، ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ ایک ممتاز عالم دین کے ساتھ ساتھ ایک مفکر ادیب، شاعر دانشور عہد ساز شخصیت تھے، انھیں ان کے آبائی گاؤں خاران مسکان قلات میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا، فاتحہ خوانی خاران ٹاؤن میں واقع مسکان زئی ہاؤس میں جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے