جھوٹے وعدے ہر گز نہیں کرونگا ہمارے عمل و گفتار میں عوام کھبی تضاد نہیں دیکھیں گے،گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہاہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ہر عام وخاص آدمی کیلئے کھول دیئے ہیں میرا کام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرنا ہے ہم صرف باتوں کیلئے نہیں آئے بلکہ صوبے کے عوام کا احساس محرومی کو ختم کرنا ہے جھوٹے وعدے ہر گز نہیں کرونگا ہمارے عمل و گفتار میں عوام کھبی تضاد نہیں دیکھیں گے۔ لورالائی میں پی ٹی آئی کے داؤد خان اتمان خیل کے رہائشگاہ کلی منزکی میں عشائیہ تقریب کے موقع پر قبائلی معتبرین پارٹی کارکنان اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بلوچستان سے ستر سالوں سے رائج پسماندگی غربت و جہالت کے خاتمے کیلئے دیگر صوبوں کے ترقیاتی فنڈز کو کٹ لگاتے ہوئے ساوتھ ریجن کیلئے ساڑے چھ سو ارب روپے فراہم کیئے اور میں نے بھی خان صاحب کو نارتھ ریجن کیلئے میگا پروجیکٹ کیلئے فنڈز کا مطالبہ کیا ہے جسکو وزیر اعظم نے منظور کرتے ہوئے منصوبوں کی فوری نشاندہی اور پی سی ون طلب کر نے کو کہا ہے انہوں نے کہا کہ لورلائی کیلئے ٹراما سینٹر کے قیام کیلئے فوری اقدامات کرونگا لورالائی زیتون کیلئے موزوں ضلع ہے وفاقی حکومت سے میں نے بات کی ہے اسے جلد موسٹ فیورٹ ڈسٹرکٹ قرار دے دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی ہمارا ایک اہم اثاثہ ہے ہم اسے نقصان پہناچانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دینگے ادارے کو ہر طرع کے سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے کلاس فور ملازمتوں پر بہت جلد علاقے کے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا جبکہ افیسرز کیڈر کیلئے میرٹ پر تعیناتی کا عمل بھی جلد ممکن بنا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ لورالائی میں چیک ڈیمز کی تعمیر کیلئے وفاق نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اہل علاقہ ملکر موزوں مقامات پر ڈیمز کی تعمیر کیلئے نشاندہی اور پی سی ون بناکر مجھے دیں اسپروفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے فنڈز مختص کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کیسکو چیف سے بات کرکے اسکا فوری حل نکالیں گے انہوں نے کہا کہ لورالائی سپرہ راغہ روڈ لورالائی دوسڑکہ براستہ درگ روڈ کی تعمیر میں تعطل کو بھی متعلقہ احکام کے ساتھ میٹنگ طلب کرکے اسپر کام کا جلد آغاز کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ لورالائی میں جعلی دومیسائل کیلئے ڈی سی فوری کاروائی کرکے مجھے رپورٹ دیں صوبے اور لورالائی میں لوکل افراد کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دونگا انہوں نے کہا کہ مسائل ماضی کے حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں ہم سٹیٹس کے کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتے عوام کے مشکلات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ میں وفاق کا نمائندہ ہوں میری نظر میں تمام سیاسی پارٹیاں برابر ہیں مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے کہ میرے پاس تمام سیاسی جماعتیں اٹیں ہیں کسی سے کوئی سیاسی اختلاف نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلٰی قدوس بزنجو سے بات کی ہے ہم ملکر صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی پورے صوبے کا مسئلہ ہے اسکے حل کیلئے ہمیں مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور ہمیں احساس ہے اسکے پائیدار حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کو کسی بھی شعبے میں برداشت نہیں کیا جائیگا سرکاری آفیسران عوام کے ہمدرد بنکر انکی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ڈاکٹر یعقوب اوتمان خیل وفد کے ہمراہ کوئٹہ آکر مجھ سے ملیں سول ہسپتال کے تمام مسائل کو سیکرٹری صحت کے ساتھ مل بیٹھ کر اسکا حل نکال لینگے انہوں نے کہا کہ ملازئی فلاحی تنظیم کیلئے بلڈ بنک کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون اور ایمبولینس کی دستیابی کی صورت میں اسکی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کی ہم سے جو امیدیں وابستہ ہیں اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنایا جائیگا اس موقع پی ٹی ائی کے ضلعی صدر داود خان اتمان خیل پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر یعقوب اتمان خیل ملک بلوچ خان اتمان خیل انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عثمان خان جلال زئی ز جماعت اسلامی کے ضلعی امیرکریا خان ملازئی حاجی پیر محمد کاکڑ ودیگر نے مسائل کی نشاندہی اور تجاویز پیش کیئے اس موقع پر صوبائی محتسب نذر بلاچ ڈی سی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی سمیت اعلیٰ سول احکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے