بلو چستان کا بینہ میں شامل وزراء اور مشیران کو تاحال قلمندان نہیں سونپے جا سکے

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بلو چستان کا بینہ میں شامل وزراء اور مشیران کو تاحال قلمندان نہیں سونپے جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان کی کابینہ میں شامل 14وزراء نے 7نومبر کو وزارت کا حلف اٹھایا تھا اور اسی روز 5مشیران کی تقرری بھی کر دی گئی تھی تاہم 7 روز گزر جا نے کے باوجود بھی وزراء اورمشیران کو محکمے کے قلمندان سو نپے نہیں جا سکے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی خبریں گر دش کر تی رہی ہیں تاہم اتوار کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکموں سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے صوبائی وزراء اور مشیروں کو محکموں کے قلمندان دیئے جانے سے اب تک کوئی فیصلے نہیں کیا گیا اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے وزراء اور مشیروں کو محکموں کے قلمندان دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے