مین آر سی ڈی روڈ پر ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ڈرائیور گرفتار

اوتھل(گرین گوادر نیوز) مین آر سی ڈی قومی شاہراہ پر گڈانی موڑ کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ڈرائیور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لسبیلہ کے ساحلی شہر گڈانی تھانہ کی حدود میں ٹرالرنمبر TLM.405 نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں غلام یاسین عمر 50 سال اور بیوی خالدہ پروین عمر 45 سال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں گڈانی پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے