شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی مرحوم بسم اللہ خان لونی کی برسی کے مناسبت سے آج لورالائی سرکاری باغ میں جلسہ عام منعقد ہورہاہے

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا کے مطابق آج13نومبر کو لورالائی میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہدائے وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی مرحوم بسم اللہ خان لونی کی برسی کے مناسبت سے آج لورالائی سرکاری باغ میں جلسہ عام منعقد ہورہاہے جس میں خصوصی شرکت کے لیے عوامی نیشنل پارٹی صوبہ پشتون خواکے صدرایمل ولی خان کوئٹہ پہنچ گئے ایئرپورٹ پرپارٹی کے صوبائی مرکزی وپارلیمانی رہنماوں نے ان کااستقبال کیااورقلعہ سیف اللہ کیلئے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالقیوم ایڈوکیٹ کے وفات پرتعزیت وفاتحہ خوانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کی عشائیہ میں شرکت کی جبکہ آج صبح 10بجے لورالائی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے مابت کاکانے کہا کہ لورالائی شہراور جلسہ گاہ کوسرخ جھنڈیوں خیرمقدمی بینرزاورفلیکسزسے سجادیاہے باچاخان چوک پرگزشتہ تین دنوں سے استقبالیہ کیمپ میں شہریوں کاتانتاباندھارہاجلسہ کامیابی کیلئے کارکنوں نے دن رات محنت کی ہے کارکنوں میں جوش وخروش پایاجاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے