میرامقصد اپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہے، میر نعمت اللہ زہری

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ممبر بلوچستان اسمبلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاہے کہ میں چاہے اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر،مشیر ہوں،وزیر یا ایم پی اے، میرا مقصد اپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے سوراب سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ میر ببرک خان زہری،حاجی بشیر احمد ہارونی،حاجی عبدالواحد ہارونی اور بڑی تعداد میں دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین موجودتھے۔ نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ دن رات کی کوششوں سے ضلع شہید سکندر آباد سوراب میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے جس سے علاقہ ترقی کے نئے منازل طے کررہاہے اورلوگوں کی معیار زندگی پرمثبت اثرات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں کہا کہ میری کوشش ہے کہ ضلع کے لوگوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں ترقیاتی اور سہولتیں میسر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد ضلع سوراب سے نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ ہوگابلکہ علاقہ ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے