ٹی بی کا ایک مریض سالانہ 15 سے 20 افراد کو متاثر کرتا ہے، ڈاکٹرآصف شاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے پروانشل منیجرڈاکٹر آصف شاہوانی، ڈپٹی پروگرام منیجر بلوچستان ڈاکٹر خرم ہادی نے کہا ہے کہ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام ملٹی کنٹری گرانٹ اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تعاون سے بلوچستان میں قائم10افغان مہاجرین کیمپ میں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اورانہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہاہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوافغان رفیوجیز کیمپوں میں کام کرنے ملازمین کی رویومیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈاکٹرمحبوب اور کامران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، چاغی، پشین،قلعہ سیف اللہ، لورالائی میں قائم افغان مہاجرین کیمپ میں صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام ملٹی کنٹری گرانٹ کے تعاون سے ٹی بی کی تشخیص اورانہیں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال کے دوارن بلوچستان میں قائم10افغان مہاجرین کیمپوں میں تقریبا30ہزارکے قریب لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے جس میں سے تقریبا200افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہے جن میں سے 100افراد ابتک صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر کاعلاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے جس کی روک تھام کیلئے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی بی کا ایک مریض سالانہ 15سے 20افراد کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام،نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اورملٹی کنٹری گرانٹ ملکر افغان مہاجرین کو ٹی بی سے بچاؤ کیلئی کام کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے