ژوب، خسرہ وباء کا ایک اوروار،2بچے جاں بحق متعد د متا ثر

ژوب (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب کلی بابکرخیل میں خسرے سے مبینہ طورپر2بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہوگئے ہیں حکام نے بچوں کی خسرے سے ہلاکت کی تصدیق یا تردیدقبل از وقت قرار دیا علاقے کے جلات خان مندوخیل کے مطابق بابکرخیل میں مبینہ خسرے کی وجہ سے غلام قادر اور عبدالطیف نامی شخص کے دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے انہوں نے بتایا کہ کلی سڑائی کلی شرن کلی مچن کوٹ ترخہ اوبہ اور چوخن میں بچوں اور بڑوں کی اکثریت زکام بخار دست اور سینے کی بیماری میں مبتلا ہے یہ سب محکمہ صحت کی غفلت کا نیتجہ ہیاس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر علی نے بتایا کہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیم پہنچنے اور صورتحال کا جائزہ لینے سے قبل بچوں کی خسرے سے ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے علاقے کے لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر ٹیمیں روانہ کر رہے ہیں اس حوالے سے تمام اقدامات کو یقینی بنائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے