ڈیرہ اللہ یار، مسلح افراد نجی موبائل کمپنی کے ملازم سے 11 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

ڈیرہ اللہ یار (گرین گوادر نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں دن دیہاڑے لاکھوں کی ڈکیتی نامعلوم مسلح افراد نجی موبائل کمپنی کے ملازم سے 11 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تاجر برادری نے کاروبار بند کرکے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ٹائر نذر آتش کیے گئے تفصیلات کے مطابق نجی موبائل کمپنی کا ملازم محمد طاہر گولہ فرنچائز سے 11 لاکھ روپے اٹھا کر نجی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے راستہ روک کر ملازم سے گن پوائنٹ کے زور پر نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے اطلاع پر تاجر برادری نے اپنا کاروبار بند کرکے شہر کے مزدور چوک پر پہنچ کر قومی شاہراہ پر ٹائر جلائے اور دھرنا دیا جسکے باعث سندھ بلوچستان کی ٹریفک بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنماوں مقدم عرض محمد گولہ، عبدالحمید ہانبھی، مستری مزدور یونین کے رہنماء میر مہر اللہ بھٹی و دیگر نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار پولیس شہریوں اور تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او کو ہٹا کر فی الفور ڈکیتی شدہ رقم برآمد کروائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے