موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لایا جائے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے اجلاس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ہوئی، اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے، سندھ کے شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھیں ہیں، سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اور باقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لایا جائے، 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قوانین پر ہر صورت عملدرامد کو یقینی بنایا جائے، بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، پاکستان درآمدی اشیاء پر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے