عوام بھی مہنگائی اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف گھروں سے نکلیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر بلوچستان میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ کئے جائیں گے جس کے بعد مرکزکی ہدایت کے مطابق لانگ مارچ کریں گے، پی ڈی ایم عوام کو کسی بھی صورت تنہا اور عوام دشمن حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیگی، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے اب عوام اس حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں عوام کو تبدیلی کے نام پر مہنگائی، بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیاگیا ملک میں بحرانی کیفیت ہے ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے عوام پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے قیام کے وقت سے تہیا کیا ہے کہ وہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیگی اتحادی کے قیام سے لیکر آج تک اپوزیشن جماعتوں نے عوام کی بھر پور نمائندگی کی ہے جس میں مسلم لیگ(ن) کا کردار سرفہرست رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بھی پارٹی کو واضح ہدایات دی ہیں کہ مہنگائی اور عوام دشمن حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کا حصہ بنیں جبکہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر صوبے میں پی ڈی ایم کی قیادت ملکر کر مہنگائی کے خلاف مارچ کریگی اوردسمبر میں جب مرکزی قیادت کی ہدایت آئی تو ملکر کر اسلام آبادکی طرف مارچ کریں اس مارچ میں بلوچستان اور مسلم لیگ(ن) کا قافلہ قابل دید ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام بھی مہنگائی اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف گھروں سے نکلیں اور پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مارچ میں بھر پور شرکت کرکے حکومت کے خلاف ریفرنڈم کا فیصلہ دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے