حب، ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

حب (گرین گوادر نیوز) ساکران لنگ لوہار پولیس چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل گدھا گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ، نعش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی متوفی پنجاب سرگودھا ساہیوال تحصیل سلکی کا رہائشی بتایاجاتا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب حب شہر کے نواحی علاقہ ساکران تھانہ کی حدود میں لنگ لوہار پولیس چیک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فیصل فارو ق ولد شوکت حسین زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا نعش قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متوفی سلکی تحصیل ساہیول ضلع سرگودھا پنجاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے حادثہ رات کے اندھیرے کے سبب پیش آیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے