کراچی اور بدین میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی (گرین گوادر نیوز) سندھ کے شہروں کراچی اور بدین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شمال مشرق بدین کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

علاوہ ازیں کراچی میں بھی نیو چالی،پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے