ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں کسی بھی حلقے کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی جائے گی، میرضیا اللہ لانگو

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکروں سے کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے اپنے لوگوں کو ترقی، روزگار، دینا ہمارا اولین ترجیح ہے اور ورکر اس کیلئے پہلے سے بھی زیادہ تیاری میں رہیں بلوچستان جن حالات سے گزر رہا ہے ہمیں زیادہ ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم اور بھی زیادہ بلوچستان کی خدمت کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی شے ہے لیکن عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی بلوچستان عوامی پارٹی اور موجود حکومت کا ایک مشن ہے جس کو ہر صورت میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تمام بنیاد ی خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگی میر ضیا کا کہنا تھا کہ قلات اور کوٹ لانگو میں تمام ترقیاتی منصوبے وہاں کے عوام کے منتخب نمائندوں کی بھر پور مشاورت سے پہلے بھی ترتیب دیئیاور آئندہ بھی کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں عوامی لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھا جائیگا اور ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جن کافائدہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ملے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں کسی بھی حلقے کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی جائے گی اور تمام حلقوں کو ان کا پورا پورا حصہ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے