کشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں ضرور سرخرو ہونگے،گورنر بلوچستان سید ظہورآغا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں ضرور سرخرو ہونگے اور کشمیر کے مسئلے کے حل ہونے سے پورے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ بات دنیا پر واضح ہوچکی ہے کہ بھارت اپنے ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران کشمیری بھائیوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر ایشو کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح یہ پرزور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے