پاکستان پیپلز پارٹی زلزلہ متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی،میرچنگیز خان جمالی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی زلزلہ متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجے گئے خیمے اور کمبل تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ بدھ کو ہرنائی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں شارگ، کلی خدرانی، کلی شور، محلہ غریب آباد،کلی مرپانی، کلی لعل خان،بابو محلہ،محلہ جلال آباداور ہرنائی میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرسندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خیمے اور کمبل تقسیم کرنے کے موقع پر متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرصوبائی میڈیا کواارڈینیٹر حیات خان اچکزئی،ضلع ہرنائی کے صدر یاسین ترین،جنرل سیکرٹری ملک شینگل،سیکرٹری اطلاعات شازیب بھٹو،رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ،صوبائی رہنما قاسم اچکزئی،جیانگیر ترین،حاجی نور محمد ترین،ولی محمد، حاجی جنت گل،حفیظ ترین ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر سندھ حکومت نے ہرنائی اور گردونواح کے زلزلہ متاثرین کیلئے 4ہزار خیمے اور 8ہزار کمبل بھیجے گئے تھے جنہیں مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی زلزلہ متاثرین کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی انکی ہرممکن امداد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر خود ہرنائی آئے ہیں تاکہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر زلزلہ متاثرین کیلئے مزید امدادی سامان کی ضرورت پڑی تو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سندھ حکومت اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کریگی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ متاثرین کی فوری مالی امداد کو یقینی بنائیں تاکہ وہ موسم سردہونے سے قبل اپنے مکانات تعمیر کرسکیں تاکہ انہیں سردیو ں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اورانہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے