وڈھ ،کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق کھڑی پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان

وڈھ(گرین گوادر نیوز)دراکھالہ عبدالرؤف اسٹاپ پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق قریب کھڑی پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ نے دراکھالہ عبدالرؤف اسٹاپ پر موٹر سائیکل سوار اچھڑو نال کے رہائشی حاجی ولد اللہ داد کو کچل دیا جبکہ کوچ نے قومی شاہرای کے کنارے دوکان دیگر موٹر سائیکلوں اور پک اپ گاڑی کو بھی روند ڈالا لیویز فورس نے کا روائی کر تے ہوئے کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے