بی این پی کی خاران بم دھماکے کی مذمت

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں خاران بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جو کہ قابل مذمت امر ہے بے گناہ نہتے شہریوں میں سے چند شدید زخمی ہیں یہ ایک بزدلانہ اقدام ہے بی این پی اس واقعے کی مذمت کرتی ہے یہ حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی ہے اربوں روپے سالانہ امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی آڑ میں خرچ کئے جاتے ہیں عوام کے ٹیکسز سے بننے والے بجٹ یہ پیسے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن پھر بھی بم دھماکوں سے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے پارٹی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے