میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان بھرمیں ہیلتھ کارڈ کے جلد اجراء کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان بھر میں ہیلتھ کارڈ کے جلد از جلد اجراء کی ہدایت کرتے ہوئے اس ضمن میں محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی پالیسی سے متعلق تمام متعلقہ امور کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کو ترجیحی بنیادوں پر صحت، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے