فرنٹیئرکوربلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس کے زیراہتمام کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے سیمینارکاانعقاد

سبی (گرین گوادر نیوز) فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس کے زیر اہتمام کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے سیمینارکاانعقاد فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے ماہرین نے جدید طریقے سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی ہدایات پر سبی سکاؤٹس کی جانب سے کاشتکاروں کی آگاہی اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ہیڈ کوارٹر زسبی سکاؤٹس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین، زرعی شعبے کے ماہرین کے علاوہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ایک روزہ سیمینار کا مقصد وزیراعظم عمران خان کا کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے تحت بلوچستان بالخصوص سبی ڈویژن میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور سرسبز و شاداب بلو چستان کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر آیا ز خان لاشاری اور دیگر ماہرین نے کاشت کاروں کو بہتر پیداوار کے جدید طریقے سے آگاہ کیا،اس موقع پر کاشتکاروں کو بتایا گیا کہ وہ زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کر کے فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فصل کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مقررین نے کاشتکاروں کومشورہ دیا کہ وہ زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں اور بہتر پیداوار حاصل کریں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ سبی سکاوٹس نے گلوبل کاشتکاری انڈیکس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکارا ہم فصلوں کی کاشت میں جد ید زرعی تیکنیک پر خاص توجہ دیں۔ پروگرام کے آخر میں ایف سی سبی سکاوٹس اور ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کاشتکاروں کو کینولہ پیج اور مختلف اقسام کی کھادفراہم کیا گیا۔مقامی کاشتکاروں نے فرنٹیر کور بلو چستان (نارتھ) کاشکریہ اد کرتے ہوئے اس طرح کے مزید زرعی معلوماتی پروگرام کے انعقاد کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ ایف سی سبی سکاوٹس کی جانب سے گزشتہ 4 مہینوں میں زرعی ترقی سے متعلق یہ تیسراسیمینارمنعقد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے