عمران کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے، جما ل شاہ کاکڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جما ل شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے عوام د ہائیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان مستعفی ہو ں اور ان پر رحم کھا کر نئے صاف و شفا ف انتخابات کر وائیں ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) اور میں نواز شریف کے پاس ہے پی ڈی ایم کے صوبائی سربراہان کے اجلاس میں آئند ہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔یہ با ت انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو مہنگائی،بے روزگا ری، بد امنی اور بحرانوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے جس سے نکلنا اب انتہائی مشکل ہو تا جا رہا ہے کوئی بھی جما عت اس مو ڑ پر بر سر اقتدار آنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ انہیں معلو م ہے کہ عمران خان نے ملک کے لئے ا س قدر مشکلات پید کر دی ہیں کہ انہیں واپس کر نے یا ٹھیک کر نے میں بہت وقت در کا ر ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی معیشت معا شی اور معاشرتی صورتحال کو انتہائی کم تر بنا دیا ہے عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں لو گ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں اور اگر یہی حکومت مزید قائم رہی تو ملک میں خانہ جنگی اور بد امنی کی صورتحال پید اہو نے کا خدشہ موجودہے انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت کی نا اہلی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی ابہر تی ہو ئی معیشت وہ تبا ہی کی دھانے پر آکھڑی ہو گئی ہے عوام دہائیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان مستعفی ہوں اور ان پر رحم کھائیں انہوں نے کہاکہ ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کا واحد حل موجودہ حکومت کے خاتمے صاف اور شفاف انتخابات اور عوام کے ووٹوں سے بننے والی حکومت کے پاس ہو گا مسلم لیگ (ن) ہی وہ جما عت ہے جو میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں کے دلدل سے نکا ل کر ایک بار پھر تر قی کی راہ پر گامز ن کر سکتی ہے جما ل شاہ کاکڑ نے کہاکہ آج پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کا اجلاس بھی ہوگا جس میں آئند ہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے