دنیا کا کوئی بھی حکمران عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ غازیخان (گرین گوادر نیوز) پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمران ناجائز تھے، اب نالائق بھی ثابت ہوگئے،حالات کی بہتری چیلنج ہے اس لئے سب کو مل کر ملک بچانا ہوگا۔

ڈی جی خان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 25 جولائی 2018 جمہوری اورپارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، پہلے یہ ناجائز تھےاب یہ نالائق بھی ثابت ہوگئےہیں، آج آپ نے پاکستان کا کیا حشر کر دیا ہے، نوکریاں تو ملی نہیں لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کر دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہماراحکمران جہاں جاتاہےبھکاری کی طرح کھڑا ہوتا ہے، گزشتہ حکومت میں جی ڈی پی کی شرح ساڑھے5 فیصدتھی جبکہ کشمیریوں کا خون ہورہا ہے پاکستان سےکوئی آواز نہیں اٹھ رہی،ہم نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑدیا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمران خان کو دیاگیاایجنڈاتھا، عمران خان کو سی پیک ناکام بنانےکا ایجنڈا دیاگیا، آج چین ہم سے ناراض ہے،یہ ہےہماری خارجہ پالیسی، پورا خطہ معاشی لحاظ سےترقی کررہا ہے اور پاکستان کےساتھ کوئی کاروبار کرنے کو تیار نہیں جبکہ ہم آپ کو پاکستان کیلئے ناسورسمجھتےہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اب ملک کو بچانا ہے، ملکی حالات ٹھیک کرنا ہم سب کیلئے چیلنج ہے، ملکی معیشت مضبوط ہو گی توخارجہ پالیسی مضبوط ہو گی، عمران خان نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا، دنیا کا کوئی بھی حکمران عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ، امریکانے اڈےمانگےنہیں اورعمران خان کہتا ہےہم اڈے نہیں دیں گے جبکہ افغانستان میں شکست کےبعدامریکاکوسپرپاورنہیں کہاجاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے