عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ٗ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے اضافے کی تجویز
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پٹرول ساڑھے 6 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی ایک بار پھر عوام کی چیخیں نکالنے کی تیاریاں، یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات 8 روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ لیوی اور ٹیکسز کی موجودہ شرح پر کیا گیا ہے۔ حکومت ٹیکسز اور لیوی میں ردودبدل کر کے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔
حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے