ہر ایم پی اے اپنے علاقے کا چیف منسٹر ہو گا،عبدالرحمان کھیتران

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی عبدالرحمان کیتھران نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ حکومت میں ہر ایم پی اے اپنے علاقے کا چیف منسٹر ہو گا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ پورے 65 اراکین پر مشتمل ایوان ایک پیج پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل نئے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہو گی۔

جام کمال کی حکومت سے ناراض ہو کر مستعفی ہونے والے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کیتھران نے کہا کہ اگر کوئی رکن بھی اپوزیشن میں بیٹھے گا تو وہ فرینڈلی ہو گا، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ہم نیوز کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالرحمان کیتھران نے کہا کہ نئی حکومت مثالی ہو گی کیونکہ اسے تمام اراکین کی حمایت حاصل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے